سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کا تعلق تحصیل مٹہ سے تھا جو گھومنے کی غرض سے گبین جبہ جا رہے تھے۔ ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں نے جاں بحق اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عمران عمر 25 سال ساکن خر کے درگئ ،اکبر شاہ عمر 30 سال ساکن منڈن دریشخیلہ مٹہ
ذاکر عمر 25 سال ساکن منڈن مٹہ ، ۔شفیق خان عمر 18 سال ساکن منڈن مٹہ ،عبدارحمان عمر 12 سال ساکن منڈن مٹہ ،شعیب عمر 15 سال ساکن منڈن مٹہ ،عمر شاہ عمر 35 سال ساکن منڈن مٹہ ،جاوید عمر 25 سال ساکن منڈن مٹہ ، مراد 5 سال ساکن منڈن مٹہ
اور موسی 21 سال ساکن منڈن مٹہ شامل ہیں ۔