سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے سیاحتی علاقہ گبین جبہ میں محکمہ جنگلات کی کارروائی،سرکاری اراضی پر بنائے گئے کیبین ہٹا دئے گئے، ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں محکمہ جنگلات نے کارروائی کی ہے جس میں وہاں پر بنائے گئے کیبین ہٹائے گئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیبین کے خلاف آپریشن افسران بالا کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔محکمہ جنگلات کی زمین پر بعض افراد نے کیمپنگ کے لئے ٹینٹ لگانے شروع کردئے تھے جس پر محکمہ جنگلات نے متعلقہ لوگوں کو نوٹس بھی بھیج دئے تھے تاہم کیمپ اور کیبین ختم نہ کرنے اور جگہ خالی نہ کرانے کے خلاف محکمہ جنگلات نے ایکشن لیا اور تجاوزات ہٹا دئے گئے جبکہ ملوث افراد کے خلاف ایف ائی آر درج کرلی گئی،ایس ڈی ایف او مٹہ سشریف اللہ خان کا کہناہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پورے صوبے میں جاری ہے،کسی کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں،محکمہ جنگلات پر کسی کو قابض نہیں ہونے دیں گے۔