سوات (زما سوات ڈاٹ کام:06مئی2018)میانگل شہر یار امیر زیب نے کہا ہے کہ گجر قوم پاکستان کی بقاء استحکام اور سلامیت کی علامت ہے ، گجر قوم پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے ، ان خیالات کا اظہار میانگل شہریار امیر زیب ، ملک رضاخان گجر ، ڈاکٹر طارق گجر، حکیم انور زادہ گجر ، ملک عقل زادہ گجر ، امیر سلطان گجر، محمد رحمن گجر ، فضل رحمن گجر، اعظیم اختر گجر، مولانا جاوید گجراور دیگر ن مقررین نے گجر یوتھ فورم لوئر سوات کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کے موقع پر ڈاکٹر شفیق احمد نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ، موجودہ کابینہ دسمبر 2020تک اپنی خدمات سرانجام دیگی ، مقررین نے مزید کہا کہ گجر قوم اس ملک کے اصل باشندے ہیں اور قیام پاکستان کیلئے گجر قوم کے سپوتوں نے بیش بہاقربانیاں دی ہے ، گجر قوم کے شخصیات آج بھی ملک کے مختلف اداروں میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، انہوں نے گجر یوتھ فورم ضلع سوات کے لئے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہ زرین خان مرحوم کی خدمت کو سراہا ، تقریب کے دوران کوئٹہ میں کان حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ، اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کیساتھ فوری طور پر تعاون کیا جائے۔