اشتہار

گراسی گراونڈ جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا،امیر مقام

اشتہار

سوات (سوات  زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینیر امیر مقام نے کہا ہے کہ گراسی گراونڈ میں ہونے والا جلسہ صوبے کی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گا اور ثابت ہوجائے گا کہ اس صوبے کے عوام نے نا اہلوں کی حکومت کو مسترد کردیا ہ۔ے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مہنگائی ، بے روزگاری اور کرپشن نے غریب عوام کے منہ سے انکا نوالہ چھین لیا ہے اور ملک میں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ نااہل وزیر دفاع اسمبلی فلور پر غربت کے خاتمے کا اعلان کرکے غریبوں کا مذاق اڑایا ۔ انہوں نے کہا کہ گراسی گراونڈ میں پی ڈی ایم کا جلسہ صوبے کی تاریخ بدل دےگی اور آج عوام یہ ثابت کرینگے کہ عوام نے نا اہلوں کی حکومت کو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ پچھلے جلسے سے بھی زیادہ طاقتور اور پر ہجوم ہوگا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام شرکت کرینگے اور اپنے ہر دلعزیز لیڈر شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمن ، شاہد خان عباسی اور دیگر قائدین کا استقبال کرینگے جس کیلیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور آج بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا حل صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے اور سابقہ ادوار کی طرح میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک صحیح سمت پر گامزن ہوگا اور انشاء اللہ پاکستان کا سابقہ وقار اور عزت بحال کرائیں گے۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار