سوات(زما سوات ڈاٹ کام)گرینڈجرگہ کانجوٹاون شپ نے پانی کے ماہانہ بلوں میں اضافہ مسترد کردیا۔31دسمبرتک اضافہ واپس نہ لینے کی صورت میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔دیگر مسائل پر انتظامیہ کی خاموشی پر بھی افسوس کااظہارکیاگیا۔اس حوالے سے گذشتہ روزگرینڈجرگہ کااجلاس ہواجس کے شرکاء نے پانی کے ماہانہ بلوں میں اضافے پر بحث کی اور اسے ایک ظالمانہ اقدام قراردیا۔جرگہ کاکہناتھاکہ بلوں میں اضافے کی وجہ سے ٹاون شپ کے مکینوں میں بے چینی اور پریشانی پھیلی ہوئی ہے جو اس اقدام کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کے لئے پر تول رہے ہیں تاھم جرگہ نے مسلہ کے حل کے لئے انتظامیہ سے بات چیت کرنے کوترجیح دی ۔اس ضمن میں متعلقہ حکام کوعوامی تحفظات سے آگاہ کردیاگیا۔جرگہ نے پانی کے ماہانہ بلوں میں اضافے کو واپس لینے کے لئے حکام کو 31دسمبرتک مہلت دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مدت میں مطالبہ منظورنہ ہونے کی صورت میں احتجاج کیاجائے گا۔اس موقع پر شرکاء نے ٹاون کے مسائل پر متعلقہ حکام کی خاموشی پر بھی افسوس کااظہارکیاگیا۔اجلاس میں ڈاکٹراحسان اللہ۔بحرکرم خان۔ڈاکٹرفضل محمد۔اقبال علی خان ایڈووکیٹ اور کابینہ کے دیگراراکین نے شرکت کی۔