سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے نئی بورڈ آف ڈرایکٹرز کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین بورڈ فیصل خان منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبران محمد خالق سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی،ریجنل مونسپل افیسر نثار خان، محترمہ یاسمین،ایڈوکیٹ اورنگ زیب،ابن امین،انجینئر شوکت شرار،عدنان خان،محمد اصف،سعید الرحمان،او ڈبلیو ایس ایس سوات کے چیف ایگزیکٹیوافیسر شید ا محمد نے شرکت کی۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے نئے بورڈ کے چیئرمین فیصل خان نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سے نے بہت کم عرصے میں لوگوں کے مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔مینگورہ اور سیدو شریف کے بعض علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں صفائی کے نظام کو فعال بنا دیا جس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بورڈ کے اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی محمد خالق اور چیف ایگزیکٹیوافیسر شیدا محمد نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیوایس ایس نے پانی کا سنگین مسلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیاہے اور وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی کوشیشوں سے مینگورہ شہر کے لیے گریوٹی سپلائی سکیم کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس پر سولہ ارب روپے لاگت خرچ کیا جائے گا۔گریوٹی سپلائی سکیم سے نہ صرف پانی کا مسلہ حل ہوجائے گا بلکہ لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو افیسر شیدا محمد نے بورڈ کے ممبران کو ڈبلیوایس ایس سی سوات کے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔