سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف کے علاقہ گلکدہ میں ایک گھر میں گیس گیزر لیکج کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہو گئی، پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ سیدو شریف گل کدہ میں اسماعیل نامی شخص کے گھر کے ایک کمرے میں گیس گیزر لیکج کی وجہ سے اُس کی بیوی مسماۃ(ع) جاں بحق ہو گئی، خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی تھی۔