اشتہار

گوالیرئی،پولیس نے قیمتی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ٹمبر مافیا کیخلاف گھیرا تنگ، پولیس نے قیمتی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ناکہ بندی کے دوران فلائنگ کوچ سے بڑی تعداد میں قیمتی لکڑی برآمد، مقدمہ درج، پولیس کی بروقت کارروائی اورسمگلنگ ناکام بنانے پراہل علاقہ کاپولیس کوخراج تحسین، تفصیلات کے مطابق گوالیرئی پولیس نے گزشتہ روز ایک کارروائی کے دوران ایک فلائنگ کوچ کو قبضہ میں لیکر علاقہ سے قیمتی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی انچارج پولیس چوکی گوالیرئی کی قیادت میں پولیس پارٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی سے بھرا فلائنگ کوچ کو قبضے میں لے لیا، اس سلسلے میں اہل علاقہ نے سماجی کارکن نعیم خان کے ذریعے اس کارروائی پرمٹہ گوالیرئی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کوسراہاہے۔ اور واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے بتایا کہ علاقہ بہا کی طرف سے قیمتی لکڑیوں سے بھرا فلائنگ کوچ سے جب لکڑی برآمد ہوئی تو سیاسی مداخلت کی وجہ سے جرم کے مطابق جرمانہ نہیں لگایاگیا۔ اورجرمانہ کم لگایاگیا۔انہوں نے کہا کہ بااثر لوگوں کیلئے کوئی قانون نہیں ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے قانون غریبوں کیلئے بنایاہواہے جس پر وہ سختی کے ساتھ عمل پیراہے اور ضرورت مندوں کے ساتھ کسی قسم رعایت نہیں کی جاتی۔ حالانکہ ٹمبرمافیا اوربعض سیاسی افراداوربااثر لوگوں کے اثررسوخ کی وجہ سے علاقے میں بعض کمپارت میں آج بھی کٹائی جاری ہے انہوں نے اعلیٰ حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرایاکہ جس طرح پولیس والے علاقے میں سمگلروں کیخلاف پرعزم ہیں اس طرح محکمہ جنگلات والوں کوبھی الرٹ کیاجائے تاکہ جنگلات کی تحفظ یقینی ہوسکے۔

اشتہار

GwaleraiPoliceSmugllingtimber
Comments (0)
Add Comment

اشتہار