سوات(زما سوات ڈاٹ کام) گوہر پبلی کیشنز پاکستان کے ڈائریکٹر ابوزر غفاری نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے کا مقصد ملک میں بامقصد اور معیاری تعلیم کا فروغ ہے، جدید طرز تعلیم کے فروغ کے لئے ماہرین تعلیم کے نگرانی میں تعلیمی اداروں کے لئے گوہر پبلی کیشنز پاکستان کے زیر انتظام معیاری نصاب تعلیم تیار کیا جاتا ہے، جس سے بچے استفادہ حاصل کررہے ہیں، اساتذہ کیلئے مختلف قسم کے ورکشاپوں کا انتظام کیا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں گوہر پبلی کیشنز پاکستان ملاکنڈ ریجن کیلئے آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے نجی سکولوں کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور تعلیم سے منسلک شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈائریکٹر ابوزر غفاری نے اپنے خطاب میں گوہر پبلی کیشنز کے حوالے خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ریجن آفس کے قیام سے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں کو دہلیز پر سہولیات فراہم ہوں گے، انہوں نے کہا کہ گوہر پبلی کیشنز نے دن رات محنت کرکے ماہر ین تعلیم کے ذریعے اس جدید دور میں ایک بامقصد اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے نصاب تیار کیا ہے جس کو ملک بھر میں پسند کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام کو نصاب کی پڑھائی کے حوالے خصوصی تربیت دینگے، جس سے بچے آسانی کے ساتھ اساتذہ کے لیکچرز سمجھ سکیں گے، اس موقع پر نجی سکولوں کے ڈائریکٹر اور پرنسپلز نے گوہر پبلی کیشنزکے نصاب اور پروگرام کو بے حد سراہا اور ان سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔