سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 12 ستمبر 2018ء) مٹہ پولیس نے خوازہ خیلہ میں مڈنائٹ آپریشن کے دوران 9 افراد کا منظم گروہ گرفتارکرلیا ہ ڈی ایس پی شاہ حضرت کے مطابق گرفتار ہونے والے گروہ کے افراد رات کو فائرنگ اور گھروں میں پتھر پھینکتے تھے، گرفتار ہونے والوں میں طلباء سمیت دیگر اوباش نوجوان بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے گروہ سے اسلحہ اور کریکر برآمد کرلئے گئے ہیں گرفتار ہونے والے نوجوانوں سے تفتیش جاری ہے ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں بھی کی جاسکی گی۔