سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 آگست 2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں گھریلو تنازعہ پرباپ بیٹا قتل جبکہ ایک زخمی ملزم گرفتار خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں گھریلوں مسلے پرسالے نے مبینہ طور طیش میں اکر اپنے بہنوئی اور اسکے والد پرچھری سے پے در پے وار کرکے قتل کردیا ،باپ بیٹے کے تدفین کے موقع پر رقت امیز مناظر،پولیس زائع کے مطابق گزشتہ رات خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں خانزادہ اور اس کا جواں سالہ بیٹا کریم اللہ کا سعیداللہ ولد صاحب زادہ ساکن شیرپلم مٹہ کے ساتھ معمولی تکرار ہوئی دن گزرنے کے بعد رات کے وقت سعید اللہ ساتھیوں سمیت آکر فتح پور میں روڈ کے کنارے خانزادہ اور اس کے بیٹے کریم اللہ پر چھریوں سے پے درپے وار کرکے دونوں کو قتل کردیا فتح پور چوکی پولیس موقع پر پہنچ کر ملزم سعید اللہ کو تین ساتھوں سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔