اشتہار

گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن نے احتجاج کی دھمکی دیدی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 مارچ 2019ء) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ سراسر زیادتی و نا انصافی ہے۔ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے لے۔ بصورت دیگر ہم اس ظلم کے خلاف بھر پور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں حکومت نے 150 فیصد اضافہ کرکے لوگوں کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔ عوام جو کہ پہلے ہی سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے۔ اوپر سے حکومت نے لوگوں پر گیس مہنگا کرنے کا بم گرا دیا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اشتہار

احتجاجاضافہتوحکومتعبدالرحیمقیمتوںکریںکیگیسگےلیامیںنہنےواپس
Comments (0)
Add Comment

اشتہار