اشتہار

ہائی کورٹ بنچ مینگورہ نے نواز شریف کو تمام الزامات سے بری کردیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17جولائی 2017ء )ہائی کورٹ بنچ مینگورہ دارالقضاء سوات نے نوازشریف کو تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے بحال کردیا،پشاور ہائی کورٹ منگورہ بنچ (دارالقضاء) میں چترال کے کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے ویلج کونسل کے برطرف شدہ سیکرٹری ’’نواز شریف ‘‘کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد ناصر محفوظ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔سائل کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے سردار ذوالفقار ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سائل مورخہ 30.11.2016کو ویلج کونسل بریر ضلع چترال میں سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہوا اور تقریباً ڈیڑھ مہینے بعد سائل کی تعیناتی کا حکم محکمہ لوکل گورنمنٹ نے منسوخ کردیا۔ فاضل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھرتی کیلئے جاری شدہ اشتہار میں متعلقہ ویلج کونسل سے موزوں امیدوار کو ترجیح دینے کا کہا گیا تھا اور سائل اپنے ویلج کونسل سے واحد امیدوار تھا۔مزید برآں سائل کی برطرفی کیلئے کوئی وجہ پیش نہیں کی گئی تھی۔ عدالت نے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے سائل کی برطرفی بارے وجوہات کا پوچھا تو متعلقہ افسر عدالت کو مطمئن نہ کر پایا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور دلائل سننے کے بعدسائل ’’نوازشریف‘‘ کی برطرفی کا حکم نامہ فوری طور منسوخ کرنے کا حکم
جاری کرتے ہوئے اُسے اپنے عہدے پر بحال کر دیا۔

اشتہار

Dar-ul-QazaNawaz SharifReleased

اشتہار