ہاوس آف کامنز کے افضل خان کی سردار وقار سے ملاقات

ہاوس آف کامنز کے افضل خان کی سردار وقار سے ملاقات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان بوائے سکاؤٹس کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ اور شیڈو ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن ہاؤس آف کامنز افضل خان کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات  میں ملکی مسائل اور خاص کر نوجوانوں کو درپیش چلنجز اور اس کے حل پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر افضل خان نے سردار وقار شہزاد کو قرآن شریف اور کھجور کا تحفہ بھی دیا۔ سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے اس موقع پر شیڈو ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن ہاؤس آف کامنز افضل خان کو پاکستان بوائے سکاؤٹس کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے افضل خان نے قبول کرلیا۔

Sardar Waqar Shahzad
Comments (0)
Add Comment