سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ہندوستانی ہیکروں نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ کا ویب سائٹ ہیک کرلیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے سائٹ کی بحالی پر کام شروع کردیا ہے۔ منگل کے روز یونیورسٹی آف ملاکنڈ کی آفیشل ویب سائٹ کو ہندوستانی ہیکرز نے ہیک کر لیا۔آئی کریو ہیکرز گروپ کی جانب سے ویب سائٹ پر ہندوستانی پرچم لگا دیا گیا ہے جبکہ سائٹ پر انگریزی میں لکھا گیا ہے (its payback time)
ویب سائٹ کی بحالی کے لئے یونیرسٹی انتظامیہ نے بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی سائٹ کو بحال کردیا جائے گا۔