زما سوات ڈاٹ کام(02 مئی2019ء) ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر انسپکٹر سعید الرحمن نے سوات کی ضلعی انتظامیہ کے توسط سے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے تحصیل بابوزئی کے علاقوں اوڈیگرام اور قمبر میں نجی کلینکس اور ڈرگ سٹورز کا اچانک معائنہ کیا اس دوران انہوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ مجریہ 2015ء اور طبی قواعد کی خلاف ورزی پر کئی طبی مراکز اور ادویات دکانوں کو جرمانوں کے علاؤہ دو کلینک سیل بھی کئے ناہیم کلینک میں ڈسپنسر فضل ناہیم کو طبی قواعد کی خلاف ورزی کے علاؤہ رجسٹریشن نہ کرانے پر کلینک کو بند کرکے سیل کیا گیا دوسرے واقعہ میں عرفان کلینک میں غیر سند یافتہ شخص عرفان مریضوں کو خلاف قواعد انجیکشن لگانے کا مرتکب پایا گیا جس پر کلینک کو بند کرکے سیل کر دیا گیا آسی طرح عمر حیات کلینک اور فضل ہادی کلینک کو فوری رجسٹریشن کے نوٹس جاری کئے گئے تمام نجی طبی اور ادویات مراکز کو واضح طور پر خبردار کیا گیا کہ وہ ادویات کے مناسب معیار اور قیمتوں کو برقرار رکھنے کے علاؤہ صحت و صفائی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر انکے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی جس میں انکے مراکز کو سیل کرنے کے علاؤہ بھاری جرمانے اور قید و بند کی سزائیں بھی شامل ہیں۔