سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ہیلپنگ ہینڈ کے زیر انتظام اس سال خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزادکشمیر کے انتہائی سرد علاقوں میں سرمائی پیکجز کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ وینٹر پیکجز میں کمبل، رضائیاں، گرم جیکٹس، دستانے، جرابیں، بچوں کے لیے سویٹر، بزرگ خواتین کے لئے گرم شالیں اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ ان خیالات کا اظہارکنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان محمد سلیم منصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال برف باری اور شدید سرد موسم سے متاثرہ علاقوں میں غریب افراد کو پریشانیوں سے بچنے کے لئے خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں ایچ ایچ آر ڈی کے تحت ایک کروڑ بارہ لاکھ سے زائد مالیت کے سرمائی پیکیج کی تقسیم مکمل ہوچکی ہے۔ 960 وینڑ پیکچز سے تقریبا سات ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر ریجنل منیجر خیبرپختونخوا امین اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخو کے تین اضلاع جن میں سوات، شانگلہ اور چترال شامل ہیں ان سمیت گلگت میں سرمائی پیکجز کی تقسیم مکمل کر دی گئی ہے۔ ان متاثرہ علاقوں میں رہنے والے غریب، مزدور، بے گھر، معذور اور بیوہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ انہیں شدید سردی سے بچایا جاسکے۔