یتیم اوربے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت عین عبادت ہے ، ائر وائس مارشل سید اکرام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 دسمبر 2018ء) ائر وائس مارشل سید اکرام نے کہا ہے کہ یتیم اوربے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت عین عبادت ہے ، پرورش ہوم کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک وقوم کا نام روشن کریں گے ، ایکسپو میں بچوں کی بہترین کارکردگی سے ثابت ہوا کہ ان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرورش ہوم قمبر میں دو روزہ ایکسپو کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے چیئرمین پرورش آرگنائزیشن ڈاکٹر ضیاء الحسن ، پاکستان دبئی ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام ، سکول ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر انجینئر جاوید اکرام ، ڈاکٹر ذاکر حسین ، حاجی محمد احمد ، ایس پی خانخیل ،فضل محمود روخان اور دیگر معززین بھی موجود تھے ، انجینئر جاوید اکرام نے پرورش کمپلیکس گلی با میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ بہترین انتظامات اور طلبہ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے پر ڈاکٹر ذاکر حسین نے اساتذہ کرام کو تنخواہوں کے ساتھ مزید انعام دینے کے لئے دو لاکھ روپے کا اعلان کیا ، تقریب کے دوران بچوں اور بچیوں نے مختلف قسم کے ٹیبلو ، تقاریر پیش کئے ، ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ نے کہا کہ پرورش ہوم کے بچوں نے سوات تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں سو فیصد اے ون گریڈ حاصل کیا ہے ان میں کوئی اے گریڈ اور بی گریڈ نہیں جبکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پرورش کے بچوں نے میدان مارلیا ہے ، تقریب کے دوران سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے بورڈ کے سیکرٹری نے پرورش ہوم کے تمام بچوں کے امتحانی فیس تاحیات معاف کرنے کا اعلان کردیا ، تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ٹرافیوں اور انعامات سے نوازا گیا اور آنے والے مہمانوں کو بھی اعزازی شیلڈ دیئے گئے ۔

Comments (0)
Add Comment