ینگ ٹیچرز ایسو سی ایشن کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

سوات(زما سوات )ینگ ٹیچرز ایسو سی ایشن سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، انڈکشن ٹریننگ کے شیڈول کو تبدیل کرنے کا مطالبہ، کالام میں ہوانے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ینگ ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع سوات کے صدر نواب فرید، جنرل سیکرٹری تاج محمد، جمشید اقبال اور دیگر نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کیلئے انڈکشن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا شیڈول 23دسمبر سے15فروری 2025تک ہے، سوات میں اس شیڈول پر عمل درآمد کرنا موسم کی شدت کی وجہ سے ناممکن ہے کیونکہ کل دو اساتذہ مذکورہ ٹریننگ کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں ان کے ساتھ شدید سردی کی وجہ سے کالام میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں ایک استاد شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سوات میں سردی زوروں پر ہے اور مذکورہ ٹریننگ کے لئے دور دراز علاقوں سے اساتذہ پہنچ جاتے ہیں جو ان کے لئے مشکلات کا سبب ہے لہٰذا حکومت اور اعلیٰ حکام مذکورہ ٹریننگ کے شیڈول کو تبدیل کرکے مارچ کے بعد منعقد کرے۔