سوات (زما سوات ڈاٹ کام)نیشنل یوتھ اسمبلی ملاکنڈ ڈویژن کے نمائندہ وفد نے جی او سی مالاکنڈڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا سے ملاکنڈ فورٹ میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت عزیراقبال کر رہے تھے اور اس میں سوات، دیراور بونیرکے نمائندگان شامل تھے۔جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے کہا کہ سوات میں پائیدار امن کے استحکام اور سیاحت کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔علاقے اور ملک کے مستقبل کا انحصار نوجوان نسل بالخصوص طلباء پر منحصر ہے۔شرکاء نے بھی کھل کر مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا اور مختلف تجاویز پیش کی۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے اور نوجوان ہر محاذپر پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔شرکاء نے جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختلف موضوعات پر غلط فہمیوں کے ازالے اور نوجوانوں میں مثبت تاثر کے فروغ میں ایسے مواقع بہت اہم کردار ادا کریں گے۔