سوات (زما سوات ڈاٹ کام )پشاورمیں قتل ہونے والے عالم دین شیخ عبدالحمید کے قاتلوں کے خلاف یوتھ فورس مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع سوات کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے روانہ ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پرقاتلوں کے گرفتاری کے حوالے سے نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے شیخ ضیا ء اللہ،شیخ مومن، شیخ سعید، محمد طیب اور دیگر نے کہا کہ پشاور میں عالم دین شیخ عبدالحمید کا قتل ہونا ناقابل برداشت اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا ان کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سے سزادی جائے، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا نوٹس لیکر قاتلوں کوجلد از جلد گرفتار کیا جائے اگر ان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیاتو ہم احتجاج کو وسیع کرکے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔