اشتہار

یوم آزادی،سوات یونیورسٹی میں تقریب

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف سوات میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کانعقاد کیاگیا تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان، فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر ایم پی اے شرافت علی خان،وزیراعلیٰ کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کاکااوررجسٹرارمحبوب الرحمان نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہاکہ پاکستان ہمارے اسلاف کی بھرپور جدوجہداورقربانیوں کے نتیجہ میں حاصل کیاگیاہے آج ہمیں قائداعظم اور ان کے رفقاء اور تحریک پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرکے یہ عہدکرناہے کہ پاکستان کی ترقی میں ہرایک اپناکردار اداکرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی میں تعلیم کاکردارمسلمہ ہے یہی وجہ ہے کہ سوات یونیورسٹی معیاری تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، قبل ازیں شعبہ پاکستان سٹڈیزکے ڈاکٹرسرفراز نے تحریک آزادی کے تاریخی پس منظرپرروشنی ڈالی جبکہ رجسٹرار محبوب الرحمان نے تقریب میں شرکت کرنے پرتمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگاکر یونیورسٹی میں مہم کا اغاز کردیا. بعدازاں منتظمین کی جانب سے مہمانوں میں شیلڈزتقسیم کئے گئے۔

اشتہار

14 August
Comments (0)
Add Comment

اشتہار