سوات(زما سوات ڈاٹ کام )انسپکٹر جنرل پولیس آف خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت پر آج جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل سوات میں یوم غازیان پولیس کے نسبت پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں شاہد علی مئیر تحصیل بابوزئی، ایس پی لوئر سوات ارشد خان، ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن، ایس پی ایف آر پی ظفر خان، ایس پی سپیشل برانچ پیر زدبادشاہ سمیت ریٹائرڈ پولیس آفسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ تحصیل بابوزئی میر شاہد علی خان نے غازیان پولیس کو ان کی بہادری اور دلیری کے اعتراف میں توصیفی سرٹیفکیٹ دیے۔ تحصیل مئیر شاہد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس خطے میں جو امن کی فضاء قائم ہے تو یہ ان جوانون کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس آف خیبرپختونخواہ نے غازیان پولیس کی بہادری اور دلیری کو یاد کرنے کے خاطر ایک احسن قدم اٹھا کر ہر سال یکم اگست یوم غازیان پولیس منانے کا حکم دیا۔ میں فخر سے کہتا ہوں کہ ہمارے جوان، دشمن کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہوکر دشمن کی گولی کو اپنے سینے پر لگائی لیکن ملک دشمن عناصر کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے۔
ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام غازیان پولیس کی جرات اور دلیری کو سلام پیش کرتا ہوں انشاللہ آئندہ بھی اس طرح دلیری اور بہادری سے ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاریخ کو دیکھا جائے تو دنیا کی کوئی پولیس فورس خیبر پختونخوا پولیس کے غازیوں، شہیدوں، صابروں اور شاکروں کی اس فورس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اس فورس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی قربانی سپاہی سے لیکر ائی جی تک ہر رینک کے افیسران نے دی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اور جاری رہیگا۔