سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) یونین کونسل قمبر ٹوکے عوام نے آزادامیدوار برائے جنرل کونسلر شاہدخان شاہین کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں انہیں ووٹ دینے کا عہد کرلیا،اس حوالے سے گزشتہ روز یونین کونسل قمبرٹو میں جرگہ ہواجس میں عمائدین اور جوانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی جنہوں نے نامزدامیدوارشاہدخان شاہین کی حمایت کا اعلان کیااورانہیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر شاہدخان شاہین نے جرگہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اہل علاقہ اور دوست واحباب کے اصرار پر میدان میں نکلا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مجھے الیکشن میں منتخب کرکے خدمت کا موقع دیں گے،انہوں نے کہاکہ علاقے اور عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں جن کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور عوام کے اعتماد کو ہر حال میں بحال رکھیں گے،جرگہ میں گل بشیرسپین دادا،بخت زیب خان،بالی خان،احمدداد،بخت کرم،احمدعلی خان،بہادرخان،محمداسحاق،سجاد،عمرڈیر اوردیگرنے بھرپورشرکت کی۔