سوات(زما سوات ڈاٹ کام) شعبہ سائکالوجیکل سٹڈیز یونیورسٹی آف سوات کے زیر انتظام ذہنی صحت کے حوالے سے دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سائکالوجیکل سٹڈیز کے طلباء وطالبات اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شعبہ کے ا نچارج فہیم الدین، ڈاکٹر نظا م علی ا نچارج سا ئیکا ٹری وارڈ سیدو ٹیچنگ ہاسپیٹل، پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے ذہنی مسائل، خودکشیوں کے وجوہات
اور سدباب پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ مثبت سوچ، یقین محکم اور اسلامی عقائد ہمیں ذہنی مسائل سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ وو من کیمپس کے طالبات نے پینٹنگز اور چارٹ کے مقابلے میں حصہ لیا جن میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو سرٹیفیکیٹس دی گئیں۔ سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے سیمینار کے ارگنائزرز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ مثبت سوچ، یقین محکم اور اسلامی عقائد ہمیں ذہنی مسائل سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔