اشتہار

یونیورسٹی آف سوات اور  ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ ڈویژن  کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردئےگئے۔

پیر کے روز ریجنل پولیس آفس سوات میں ایک تقریب میں

اشتہار

  یونیورسٹی آف سوات کی جانب سے  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر اور  ملاکنڈ ریجن پولیس کی جانب سے آرپی او ملاکنڈ عرفان اللہ خان نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔

تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ریجن پولیس اوریونیورسٹی آف سوات کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سوات یونیورسٹی کے آئی ٹی اور شعبہ صحافت وابلاغ عامہ کے طلباء کو  انٹر شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں کمیونٹی کی شمولیت، درست معلومات کی ترسیل، جرائم کی روک تھام، آگاہی اور عوامی تحفظ کو فروغ دینے کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ دوسری جانب اس اس شراکت داری کا مقصد طلباء کو سوفٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیٹا کے تجزیہ اور مواد کی تخلیق میں عملی تجربہ فراہم کرناجبکہ محکمہ پولیس کی تکنیکی اور کمیونیکیشن کی ضمن میں مدد کرنا بھی ہے۔ اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات امتیاز علی ، انچارج ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹرجمال الدین اور منیجر ریسرچ آپریشن آصف سعود بھی موجود تھے۔

اشتہار

اشتہار