سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کالام میں سب آفس کا افتتاح کردیا گیا,دفتر کا افتتاح مشیر سیاحت وآرکیالوجی ظفر محمود اور نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب کے ہمراہ کیا,آفس کے افتتاح کے موقع پر ڈی جی آصف شہاب نے مشیر سیاحت و ارکیالوجی اور نگران صوبائی وزیر مواصلات کو آفس کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی،حکام نے آفس کے مختلف سیکشن کا دورہ کیا اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فراہم کی گئی بھاری مشنری کا جائزہ لیا، اس موقع پرمشیر سیاحت و آرکیالوجی ظفر محمود،نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل آصف شہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالام میں سب آفس کے قیام کا مقصد مقامی سطح پر سیاحوں کو درپیش مشکلات کو فوری حل کرکے سہولیات فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دس نئے مقامات کا سروے کیا جارہا ہے جہاں سروے کے بعد باقاعدہ دس جھیلوں کو ٹریک بنائے جائیں گے جبکہ مہوڈنڈ سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو سیاحوں کی دلچپسی کے لیے مزید دلچسپ بنائیں گے تاکہ ملکی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح بھی رخ کرسکے۔