سوات(زماسوات ڈاٹ کام:09دسمبر2017ء)یو اے ای کے سفیر حماد بن ابراہیم سلیم الزابی نے کہا ہے کہ سوات میں پائیدار قیام امن کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے ،یواے ای سوات میں ترقیاتی کاموں میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لیگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاَ اس موقع پر مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈئر محمد اویس اور یو اے ای کے ڈائریکٹر یو پی اے پی عبداللہ الغفیلی بھی موجود تھے ۔یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور سوات میں قیام امن کیلئے جو کوششیں کی ہے وہ قابل تعریف ہے اور یو اے ای حکومت انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکومت سوات میں مزید ترقیاتی کام کرنے کے خواہاں ہے اور اس کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے سات سپشلسٹ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی جبکہ ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا
اشتہار