مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر و سابق چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ اس بار پی ٹی آئی کا سکہ چلے گا لوگ بیٹ پر مہر لگائینگے لوگ دوسری سیاسی جماعتوں سے تنگ آگئے ہیں ہم نے تمام نام نہاد سیاستدانوں کی دوغلی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیاہے موسمی سیاستدان آج کل میدان میں گرم ہیں اور لوگوں کے غم اور بغیر دعوت کے خوشیوں میں شریک ہورہے ہیں وہ صرف اور صرف عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اب یہ نام نہاد سیاستدان اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے عوام کے پاس کس منہ کے ساتھ جائینگے اور کس منہ سے انہیں اپنے جھوٹے وعدوں کے فریب میں دوبارہ پھنسائیں گے عوام بیدارہوچکے اور ہمارے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اسلئے عام انتخابات میں عبرتناک شکست ان کا مقدر بن چکی ہے سوات پاکستان تحریک انصاف کامضبوط گڑھ بن چکاہے پاکستان تحریک انصاف اپنی کارگردگی کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں ضلع سوات سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور بھاری اکثریت کے ساتھ مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی ملک کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہوگا اپنے دور اقتدار میں بھی عوام کے درمیان تھا اور اب بھی عوام کے درمیان ہوں ، عوام کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچایا۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فضل حکیم خان نے کہا کہ وہ دن دور نہیں ہوگا کہ 25جولائی 2018کے شام پی ٹی آئی کے امیدواران کلین سویپ کریں گے ، انہوں نے کہا ہماری حکومت سے عوام خوش رہے ہیں عوام فیصلہ خود کریں گے اس بار لوگ دوسری سیاسی جماعتوں کے ورغلے میں نہیں آئینگے انہوں نے کہا اپنی دور اقتدار میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا ہے ،میرٹ کو ہر جگہ بحال رکھا گیا ، اداروں کو کافی حد تک ٹھیک کروایا گیا ، اور ان سب کاوشو ں کا عوام خود گواہ ہے انہوں نے کہا کہ عوام دوسری سیاسی جماعتوں سے تنگ ہیں انہیں صرف اور صرف عمران خان کا وژن چاپئے ۔