اشتہار

‎پی ٹی آئی، امیدواروں کا پچاس فیصدٹکٹ نئے چہروں کو دینے کا مطالبہ

اشتہار

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے اہم رہنماؤں اور 30ٹکٹ امیدواروں نے پچاس فیصدٹکٹ نئے چہروں کو دینے کا مطالبہ اور 8نکاتی ایجنڈاپیش کردیا ، مطالبات منظور نہ ہونے پر انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ ، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں دینے والے امیدواروں سردار عالم پی کے 5 ،زاہد خان عرف باز خان ، محمد زیب خان ، انور حیات خان ، اختر خان ایڈووکیٹ ، فضل رحمن پی کے 5 ، سہیل سلطان ایڈووکیٹ ، اقبال محمد ، شوکت علی ، ضیاء اللہ جانان ، محمد طاہر ، میاں اقبال ، ملک فضل اکبر ، ارشد حسین ، سید اکبر ، خالد خان ، محمود زیب ، محمد لقمان جلیل ، انجینئر فواد اقبال ، سلیم اقبال ، ظفر نعیم اور تیمور نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدواروں کو ٹکٹ کے حصول کیلئے یکساں مواقعے فراہم کئے جائیں ، تمام امیدواروں کا انٹر ویو عمران خان خود یا ایک غیر جانبدار مرکزی پارلیمانی کمیٹی کرے جس کا کوئی ذاتی مقاصد یامفاد نہ ہو، ایک حلقے کا امیدوار کسی دوسرے حلقے کیلئے نامزد نہ ہو ، ذاتی پسند نا پسند اور رشتہ داریوں کی بنیاد پر شامل کئے گئے لوگوں کو ٹکٹ نہ دیا جائے اور پرانے کارکنوں کو موقع دیا جائے ، ایک امیدوار کو ایک سے زیادہ ٹکٹ نہ دئے جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ جن سابقہ ایم این ایز وایم پی ایز اور وزراء پر کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات ہیں انہیں ٹکٹ نہ دیا جائے جن سابقہ ایم این ایز ، ایم پی ایز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو اسے بھی ٹکٹ سے دور رکھا جائے ، سوات میں پچاس فیصد نئے امیدواروں کو لایا جائے اور یہ پیغام دیا جائے کہ پارٹی میں موروثی سیاست اور ٹھیکیداری نظام نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر اس پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو آخری حد تک جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اگرہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات بھی جمع کریں گے اور آئندہ لائحہ عمل کے لئے بہت جلد اجلاس اور پریس کانفرنس کریں گے ۔

اشتہار

2018الیکشنپارٹیپی ٹی آئیپی کے پانچتحریک انصافٹکٹخانسواتعمرانمینگورہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار