اشتہار

چارباغ میں گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی،گھریلو سامان و فرنیچرخاکستر،

اشتہار

چارباغ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جنوری 2019ء) سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ گنبد میرہ میں ایک گھر کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں دیگر گھریلوسامان سمیت قیمتی فرنیچر جل کر خاکسترہوگیا ،تاہم اہلیان محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا،انتظامیہ اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے،آگ کی وجہ شارٹ کٹ بتایا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق چارباغ کے علاقہ گنبد میرہ میں برکت علی اور رحمت علی ولد فضل غفار کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھریلوں سامان مکمل خاکستر ہوا ہے،پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے ،اے سی چارباغ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پولیس ،ایڈمنسٹریشن اور فائیر بریگیڈ کے نمبرز اپنے ساتھ رکھے،جب بھی کوئی ایمرجنسی واقعہ رونما ہوجائے تو ان تمام اداروں کو خبر کریں تاکہ متعلقہ عملہ اپکے ساتھ تعاون کیلئے بروقت پہنچ سکے انہوں نے مزید کہا کہ ایڈمنسٹریشن انکے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار