اب بیسویں صدی نہیں جدید دور کی کرکٹ کھیلنا ہو گی: مکی آرتھر

گیانا(کے پی کے نیوز اخبار13اپریل ۔2017ء)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکو پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالے ایک برس ہونے کو ہے اور اب انہیں احساس ہو گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بیسویں صدی کی کرکٹ کھیلتی رہی ہے۔
گیانا میں ایک انٹرویو کے دوران مکی آرتھرنے اپنے کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20ویں صدی ختم ہوچکی، اب جدید دور کی کرکٹ کھیلنا ہو گی، کھلاڑیوں کو اب نئے دور کے تقاضوں کے مطابق کھیلنا ہو گا،یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی اور نہ ہی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل جیسا ایکسپوژر مل رہاہے لیکن کھلاڑیوں کو ہر صورت میں جدید دور کے مطابق کھیلنا ہو گا۔

ہیڈ کوچ نے پاور ہٹرز کی کمی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاور ہٹرز نہ ہونے کی وجہ سے 20 سے30 رنز کم بن رہے ہیں،شرجیل خان کی صورت میں اچھا کرکٹر ملا تھا لیکن اب اس کو کھو دینا بہت بڑا دھچکا ہے۔ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائر منٹ پر ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کوچ کو ہر صورت حال سے نمٹنا پڑتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل سے بہت پر امید ہوں، فٹنس اور ٹریننگ کو کھلاڑیوں کے لئے چیلنج بنا دیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More