ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرئونگا ، محمد عامر

کنگسٹن ۔13 نومبر (کے پی کے نیوز۔ 13 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور کالی آندھی کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔
مایہ ناز فاسٹ بائولر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف انکی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے ٹیم کو سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اپریل تک کنگسٹن میں کھیلا جائیگا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More