عمران خان تصادم کی سیاست پروان چڑھا رہے ہیں،امیر مقام

وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ’’ن‘‘خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دباؤ ڈالنے کیلئے عمران نیازی خوداداروں کے باہردھماچوکڑی مچارہے ہیں،وزیراعظم محمدنوازشریف کااپنے خاندان سمیت سپریم کورٹ کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی میں باربارگھنٹوں پیشی اورتعاون اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ محمدنوازشریف نہ صرف اداروں کی تقدس کاخیال رکھتے ہیں بلکہ ہرقسم تعاون کیلئے بھی تیارہیں،عمران نیازی کوتصادم اوردھرنوں کی بجائے جمہوری راستہ اپناناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی سے تعاون کے بعدعمران نیازی مخبوط الحواس ہوچکے ہیں اورتصادم کی سیاست کوخودپروان چڑھارہے ہیں،کال دینے کاپتہ2018کے عام انتخابات میں لگ جائیگاکہ عمران نیازی کی کشتی میں کتنے لوگ سوار ہیں،کوئی باشعوربندہ اس کی کال دینے پرتوجہ تودرکنارعمران نیازی پراپنے مذمت کے الفاظ بھی خراب نہیں کرتا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگی رہنماشاہ عالم خان مٹہ کی نمازجنازہ کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سوات میں سوفیصدمینڈیٹ اور9ممبران کی موجودگی کے باوجود سوات کی عوام کیلئے کوئی خاطرخواہ منصوبے کااجراء نہ کیاجاسکا،9ممبران کی موجودگی میں سوات کی عوام کااستحصال کیاجارہاہے،محض نالوں اور محلوں کی پختگی پرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکاجارہاہے،دو تین پن چکیوں کے علاوہ تحریک انصاف کی کارکردگی صفررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے سوات کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سوئی گیس اوربجلی کے جن منصوبوں کااجراء کیاہے وہ ملاکنڈڈویژن کی تاریخ کاانمٹ باب رہے گا،پورے ملاکنڈڈویژن کوسوئی گیس کی سہولت سے مستفیدکرنے کیلئے تین ارب روپے کی لاگت سے12انچ قطرپائپ پرکام جاری ہے جبکہ بجلی کی مدمیں220-KVAتھانہ گرڈسٹیشن پربھی کام برق رفتاری سے جاری ہے جومارچ2018میں مکمل ہوجائیگاجس سے پورے ملاکنڈڈویژن میں لوڈشیڈنگ ،اوور لوڈنگ کامسئلہ حل ہوجائیگاجبکہ چکدرہ فتح پور،بحرین کالام روڈکے ٹینڈرزبھی جاری ہوچکے ہیں۔قبل ازیں انجینئرامیرمقام نے سوات پریس کلب کے سینئرصحافی غلام فاروق کے بھائی اور صدر شہزاد عالم کے کزن محمد عباس اورکچھ دن قبل پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالے سمیع اللہ،مٹہ میں صلاح الدین کی والدہ اورسلطانی روم چارباغ والاکی ہمشیرہ کی وفات پرتعزیت بھی کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More