سوات میں زلزلے کے جھٹکے،شدت5.2ریکارڈ کی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔08جولائی 2017ء )سوات اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،5.2شدت زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف وہراس تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان سامنے نہ آسکا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہفتے کو وفاقی دارالحکومت، پشاور، ایبٹ آباد، وادی نیلم، آزاد کشمیر، بالاکوٹ، بٹگرام، سوات، مظفر آباد، کوہستان سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں، شاپنگ مالز سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزواخان کے قریب تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.2ریکارڈ کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More