سوات میں ڈی سی کی ہدایت پر صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09جولائی 2017ء )ڈی سی سوات کی خصوصی ہدایت پر مرکزی شہر مینگورہ اور نواحی علاقوں میں ٹی ایم اے حکام نے صفائی مہم کا آغاز کردیا ،ابتدائی طورپر شہر کے داخلی علاقوں قمبر ، رحیم آباد،جنرل بس اسٹینڈ اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں صفائی کا کام شروع کردیا ہے جس سے سوات میں آنے والے سیاحوں کو علاقے کے حوالے سے اچھا تاثر ملے گا، ڈی سی عامر آفاق کی میڈیا سے گفتگو،مہم کے دوسرے مرحلے میں لنڈاکی ، بریکوٹ اور شموزئی کے علاقوں میں مہم کا آغاز کیا جائے گا ، ڈی سی سوات نے مزید بتایا کہ سوات کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں او ر اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے مقامی لوگوں سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے سیاحوں کو بھی سہولت ملے گی، انہوں نے علاقے کی لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹی ایم اے اہلکاروں سے تعاؤن کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو صاف رکھنے کا اہتمام کرے تاکہ سوات کو صاف رکھنے کا خواب پورا کیا جاسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More