سوات میں بدترین اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10جولائی 2017ء )سوات میں بدترین بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے، ناروا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹوں سے تجاوز کر گیاشدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی،لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے میں بری طرح ناکام ہوگئے۔ سوات میں ہیوی ٹرانسفار مر اور تحصیل کبل میں گرڈ اسٹیشن کی خوش خبریاں سنانے والوں نے عوام کوبری طرح مایوس کردیا ہے ،سوات میں آج کل بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے ہر قسم کی کاروبار کا پہیہ جام کردیا ہے ، لوڈشیڈنگ سے اسپتالوں میں مریض اور ان کے لواحقین بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ بعض اوقات اپریشن کے دوران عملے کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے ، صورت حال پر عوامی حلقوں نے حکومت اور علاقے سے منتخب ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوات میں ناروالوڈشیڈنگ کا نوٹس لے کر اسے ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More