سوات کے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام خپل کور ماڈل سکول میں مکمل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16جولائی2017ء) مذہبی امور حکومت پاکستان ڈائریکٹریٹ حج پشاور کی طرف سے خپل کور فاؤنڈیشن اور سوات سکاؤٹ اوپن گروپ کے زیر انتظام ضلع سوات کی تحصیل بابوزی ،چارباغ،مٹہ اورکالام کے 552عازمین کیلئے تربیتی پروگرام خپل کورماڈل سکول مینگورہ میں مکمل ہوا۔ مردوں اورخواتین عازمین حج کیلئے علیٰحدہ علیٰحدہ ہالز میں تربیت کا انتظام کیا ۔ مردوں اور زنانہ عازمین حج کی تربیت 4حصوں پر مشتمل تھی ۔ انتظامی امور کی تربیت الحاج محمدعلی ماسٹر ٹرینر حج ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن نے دی ۔عمرہ کے موضوع پر تربیت مولانامحمد طاہر ، حج موضوع پر مولانا قاری غنی الرحمان اور زیارت پر تربیت مولاناامان الملک نے دی ۔اسطرح زنانہ تربیت بھی چار حصوں پر مشتمل تھی تربیت جمیلہ احمد ماسٹر ٹرینر حج اور اس کے تربیتی کمیٹی کے ممبران نے بہتر طریقے سے دی ،تربیت کے دوران سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے نوجوانوان سکاؤٹس نے عازمین حج کی خدمات سرانجام دئیے ۔سوات سکاؤٹ اوپن گروپ کے جوان پچھلے تیس سالوں سے مسلسل یہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر سوات کی خصوصی ہدایات پر محکمہ پولیس نے سیکورٹی کے بہتر انتظام کئے اور محکمہ صحت کی ٹیم عازمین حج کی فرسٹ ایڈ کیلئے موجود رہے ۔ حج ٹریننگ پروگرام میں سول ڈیفنس ارگنائزیشن سوات کے رضاکار روں نے بھی خدمات سرانجام دی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More