تعصب کی عینک لگانے والوں کو تحریک انصاف کی تبدیلی نظر نہیں آرہی،پرویز خٹک

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16جولائی2017ء)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تعصب کی عینک لگانے والوں کو تحریک انصاف کی تبدیلی نظر نہیں آ رہی ، تحریک انصاف نے ایک ایسا سیاسی کلچر متعارف کرا دیا ہے جو خدمت اور شفافیت پر مبنی ہے بہتر طرز حمرانی کی داغ بیل ڈال کر تحریک انصاف نے ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ سوات کے موقع پر سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفور خان عادل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اداروں کو سیاستدانوں کے بجائے عوام کا تابع بنا دیاہے فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں بہتر طرز حکمرانی کی داغ بیل ڈال دی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کرا دیا ہے جو بہت بڑی تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ تعصب کے عینک لگانے والوں کو تحریک انصاف کا اصلاحاتی پروگرام ، شفافیت اور تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے لیکن عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کر رہے ہیں جذبہ خدمت خلق اور شفافیت پر مبنی سیاسی کلچر متعارف کرا دیا ہے جس کا لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ تحریک انصاف پر تنقید کر رہے ہیں اصل میں ان لوگوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں ہے اور ویسے بھی ان کاکام بلا جواز تندی کرنا ہے ہم نے عوامی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More