مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج،ٹائرز جلاکر مین روڈ کو بند کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17جولائی 2017ء )مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ میں عوام کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے ٹائر جلا کر محکمہ واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،پیر کے روز سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ وتکے کے عوام نے بلدیاتی نمائندوں کی قیادت میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ٹائرز جلا کر مین روڈ کو بلاک کردیا اور دھرنا بھی دیا،اس موقع پر مظاہرین نے محکمہ واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے،روزانہ بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے صارفین مشکلات کا شکار ہے جبکہ علاقے میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے،لوگوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد سوات میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو شدید احتجاج پر اتر آئیں گے اور اپنے حق کو حاصل کرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں۔واضح رہے کہ احتجاج کے دوران مینگورہ فضاگٹ مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردی گئی تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More