مینگورہ،موجودہ دور حکومت میں پہلی بار احتجاجی مظاہرے میں ٹائر جلائے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17جولائی 2017ء ) مینگورہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران موجودہ حکومت کے دور میں پہلی بار ٹائر جلائے گئے،ٹائروں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں آئے روز کسی نہ کسی مسلے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں جن میں زیادہ تر بجلی لوڈشیڈنگ،سڑکوں کی عدم تعمیر اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جاتا ہے تاہم اس مظاہروں میں صرف احتجاجی بینرز اُٹھائے جاتے ہیں اور خالی نعرے لگائے جاتے ہیں،موجودہ تحریک انصاف کی حکومت میں بھی متعدد بار احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں پہلی بار ایسا ہوا کہ مینگورہ شہر میں ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،شاہدرہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں لوگوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائروں کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کے دوران اب ٹائر نہیں جلائے جاتے،خالی ٹائروں کی موجود قیمت200روپے سے300روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More