ڈسٹرکٹ کونسل سوات کا اجلاس،ممبران نے مسائل کے انبار لگا دئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17جولائی 2017 ء )ضلع کونسل سوات کا اجلاس ، ممبران نے مسائل کے انبار لگادیئے ، پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن ، پی پی پی اور دیگر پارٹیوں کے ممبران سمیت سرکاری آفیسر ز اور محکموں کے حکام نے بھر پور شرکت کی ، گزشتہ روز ضلع کونسل سوات کا اجلاس محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے ہال امانکوٹ میں زیر صدارت ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان منعقد ہوا جبکہ ضلع ناظم محمد علی شاہ نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ، اسپیکر کی اجازت پر ممبران اکرام للہ خان ، میاں شجاعت علی ، نثار خان ، ارشادخان ، ثناء اللہ فاروقی ، قائد حزب اختلاف احمد خان ، فیرروز شاہ خان ، ابن امین ، آفرین خان ، شاہ ولی خان ، عرفان چٹان ، مقصود خان ، عبدالمالک خان اور دیگر نے واٹر سپلائی ، صفائی ، ترقیاتی کاموں میں 15فیصد دینے ، ضلع کونسل میٹنگ کیلئے ہال ، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سمیت ناظمین کے اختیارات اور اب تک 10 فیصد کام نہ ہونے ، محکموں کے ساتھ میٹنگ 6مہینے بعد بھی نہیں ہوئی ہے کی مذمت کی گئی اور اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے ، ٹریفک جام سے مشکلات ، بغیر شیڈول کی بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے تکالیف میں اضافہ جبکہ سوات میں 110 فیصد ریکوری کے باوجود بجلی لوڈ شیڈنگ جاری رکھنے ، ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرنگ ، سپیشل پولیس فورس کی مستقلی کی استدعا ، ضلع کونسل ممبران کے اسکیموں کے ٹھیکدار کام نہیں کررہے ، خواتین کے ساتھ برابری کے بنیاد پر تقسیم نہ ہونے ، وزیر اعظم فنڈ اور بجٹ میں صحیح حق نہیں دیا گیا ہے ، مہوڈنڈ میں کشتیوں اور چیئرلفٹ کی ناقص صورتحال ، بیو ٹیفیکیشن پراجیکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے ، مقبروں پر ٹائلز لگانے کی مذمت، گورنمنٹ پرائمری سکول ملابابا میں بچوں کو ریتلے پانی فراہم کی جارہی ہے ، بلڈنگ کیلئے کرایہ کی مد میں ماہانہ 3لاکھ روپے ضلع کونسل کے فنڈز سے نکالنے پر سخت کارروائی کی جائے ، کالام واقعہ میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور جاں بحق افراد کیلئے معاوضہ کا مطالبہ ، امیر مقام نے کالام روڈ کا 3بار افتتاح کیا تاہم کام کوئی نہیں ہوا ، متعلقہ محکمہ اور ٹھیکدار سے بازپرس کی جائے ، ڈی ای او تعلیم کالام کا وزٹ کریں ، وہاں پر سکولوں میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ طویل عرصہ سے درپیش ہے ، بلین ٹریز پراجیکٹ کے پودے غیر معیاری جبکہ دیگر اقدامات بھی نہیں ہورہے ، ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی اور 90فیصد پودے غائب ہیں ، تحقیقات کی جائے ، لوکل کوٹہ کی بندش کی مذمت ، سرکاری سکولوں کی کارکردگی صفر ہے اور دیگر مسائل پر ممبران نے بحث کی ، ضلع ناظم محمد علی شاہ اور نائب ناظم /سپیکر عبدالجبار خان نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور آج تک صبح 10بجے تک اجلاس ملتوی ہوگیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More