سیدو شریف اسپتال میں میڈیکل رپ کا سینئیر ڈاکٹر پر تشدد،ایف آئی آر درج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔17جولائی2017ء) سیدو شریف اسپتال میں میڈیکل رپ کی جانب سے سینیئر ڈاکٹر پر تشدد،پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی،پولیس ذرائع کے مطابق سیدو شریف اسپتال کے سینئر ڈاکٹر واصل خان نے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل رپ فضل حسین سرکاری اوقات کار میں اسپتال میں ملنے آیا جب انہیں یہ بتایا گیا کہ سرکاری اوقات کار میں میڈیکل رپ حضرات کا داخلہ ممنوع ہے تو انہوں نے مجھ پر تشدد کیا جبکہ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،پولیس نے میڈیکل رپ کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت،ڈاکٹروں کو دھمکی اور تشدد کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More