بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے،ضلع ناظم محمد علی شاہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔18جولائی 2017)ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع کونسل سوات کے تمام اراکین سیاست سے بالاتر ہوکر حقوق کے لئے متحد ہوجائیں، ضلع کونسل کے اندر اختلافات سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے ، بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے ، کونسل کے اندر تمام پارٹیوں کے اراکین مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے ،وادی کالام سمیت ضلع کے بالائی علاقوں کی غیر معیاری ڈولی لفٹس کو بند کرنے کے لئے کمیٹی بنادی ہے ،ضلعی حکومت اپنے فنڈ سے ہی نئی ڈولی لفٹس بنائیں گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل سوات کے دور وزہ اجلاس کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس نائن ضلع ناظم عبدالجبار خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اس سے قبل سپیکر کی اجازت سے اراکین شاہ ولی خان ، عبدالمالک ، مقصود خان ، شوکت علی خان ، زمین خان ، ملک محمد اقبال ، سید افضل شاہ ، سرورخان ، محمد زیب خان ، قاسم خان اشاڑے ، قجیر خان ، ملک حسن زیب ، باچا حسین ، عبدالمالک ،ثناء اللہ فاروقی اور دیگر نے این سی پی گاڑیوں ، ٹریفک جام ، ضلع کونسل اجلاس کیلئے ہال اور مناسب دیگر نہ ہونے ، بی ایچ یوز کے 79ملازمین کی تنخواہوں کی بندش ، ڈینگی ، ملیریا اور جزام بیماری کیلئے اقدامات اور جزام کی روک تھام کیلئے سنٹرز کی بندش، کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی میں مشکلات ، ٹی ایم ایز کی ٹیکس وصولی ، چیئرلفٹوں کو فعال بنانے ، محکمہ فشریز کے حکام کی ضلعی کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ ناروا رویہ ، کھلاڑیوں میں کٹس کی تقسیم ، ٹرانسمیشن لائن پر سٹے ، بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سمیت ضلع کونسل کے اجلاس میں افیسر ز اور حکام کی غیر حاضری پر ممبران نے افسوس کا اظہار کیا اور کھل کر بحث کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More