امام ڈھیرئی میں فریقین میں لڑائی،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔18جولائی2017ء) سوات کے علاقے کانجو امام ڈھیرئی میں زبانی تکرار پر فریقین میں لڑائی، گولیاں چلنے سے ایک ہی فریق کا ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کانجو کی حدود میں امام ڈھیرئی کے علاقے میں راستے میں پڑی ریت پر دو فریقین میں تصادم ہوا اور گولیاں چل گئیں، تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ناصرالدین ولد ابراہیم موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دیگر برہان ولد وزیر زادہ، عثمان علی ولد فام جان اور اکرام ولد عثمان علی شدید زخمی ہوگئے ہیں،موقع پر موجود لوگوں نے تمام مجروحین کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ہے ، کانجو پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More