جماعت اسلامی نے 27 جولائی کو احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20جولائی 2017ء )جماعت اسلامی سوات نے بھی سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ،پانی کی قلت اور دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے 27 جولائی کو مینگورہ شہر میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا، جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سوات کے منتخب نمائندے عوامی حقوق کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں،۔ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں جے آئی یوتھ پی کے 80کے یوتھ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا کہ عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑ سکتے ۔ عوامی حقوق کے لئے ہر محاذ پر لڑیں گے کیونکہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سواتی عوام کے ساتھ ہر سطح پر سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔ بجلی پیداوار میں اضافے کے باوجود ضلع سوات میں دیگر اضلاع کی بہ نسبت زیادہ لوڈشیڈنگ یہاں کے عوامی نمائندوں کی نااہلی ہے۔ نوجوان عوامی حقوق کی تحفظ کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ یوتھ کونسل اجلاس سے جے آئی یوتھ زون پی کے 80کے صدر شوکت علی نے بھی خطاب کیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More