کالام میں جماعت اسلامی کی شمولیتی جلسہ کے لئے تیاریاں تیزی سے جاری ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔08جولائی 2017ء )جماعت اسلامی سوات کی جانب سے15جولائی کو کالام میں منعقدہ شمولیتی جلسہ عام کی تیاریاں جاری۔جماعت اسلامی سوات کے ضلعی اور زونل ذمہ دارا ن کا اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت مینگورہ میں امیر جماعت اسلامی محمد امین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں امیر جماعت سینیٹرسراج الحق کے دورہ سوات، کالام کی تیاریوں کا جائزہ اور کالام جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اجلاس میں 23جولائی کو ضلعی اجتماع ارکان و کارکنان اور اگست میں یوتھ فیسٹول منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More