مٹہ میں عوامی شکایات پر دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی،کئی دکانداروں کو جرمانہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21جولائی 2017ء )اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کی عوامی شکایات پر دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی، مشہور دودھ فروش کی دُکان میں موجود دودھ کا ناقص قرار دے کر جرمانہ کیا گیا دیگر ملک شاپ مالکان کو وارننگ دے کر آئندہ کے لئے ناقص دودھ فروخت نہ کرنے کی ہدایت ، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبداللطیف خان نے ویٹرنری افیسر ملک انسپکٹر نعیم الحسن اور علاقے سے منتخب نا ظم بہاد ر خان کے ہمراہ مٹہ کے مختلف بازاروں میں موبائل ٹسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے دودھ فروشوں کے دُکانوں کا معائنہ کیا اس دوران مشہور محمد اویس ملک شاب کی دُکان میں موجود دودھ کو ناقص پائے جانے پر اس کو بھاری جرمانہ کیا گیا ، معائنے کے دوران دیگر ملک شاپ مالکان کو وراننگ دی گئی کہ وہ لوگوں کو معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائیں بصورت دیگر انہیں بھی بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More