بانڈئی فیڈر کی مرمت میں تاخیر،بلدیاتی نمائندوں اور عوام کا سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام۔22جولائی2017ء) بانڈئی بجلی فیڈر پر جاری ایمرجنسی بنیادوں پر کام ایک مہینہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا ، واپڈا حکام کی جانب سے بانڈئی فیڈر پر غیر ضروری تاخیر اور سامان کی عدم دستیابی سے عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر ، بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی افراد کا جلد سڑکوں پر نکل آنے کا اعلان۔ سوات کے بانڈئی بجلی فیڈر پر رمضان کے مہینے سے جاری ایمرجنسی بنیادوں پر کام شروع ہوچکا ہے جس کے بعد کئی دفعہ کام کو بند کردیا گیا اور ایک مہینے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بانڈئی فیڈر پر کام مکمل نہ ہوسکا جبکہ واپڈا حکام مسلسل غیر ضروری تاخیر اور سامان کی عدم دستیابی اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔ بانڈئی فیڈر سے متاثرہ علاقوں ڈھیرئی ،کوزہ بانڈئی ،برہ بانڈئی ،نینگولئی اور مضافات میں 18اور 20گھنٹے مسلسل بجلی بندش سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔بجلی نہ ہونے سے علاقے میں پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں، بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی افراد نے میڈیا کے ذریعے واپڈا حکام ،ضلعی ناظم سوات ، ایم پی اے ،تحصیل ناظم و نائب ناظم کبل اور دیگر افیسران ذمہ دارخبردار کیا ہے کہ اگر بانڈئی فیڈر کا کام جلد از جلد مکمل نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More