رشہ گٹہ دنگرام میں ٹریفک حادثہ،دسویں جماعت کا طالب علم جاں بحق،دو افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22جولائی 2017ء )سوات کے علاقے رشہ گٹہ دنگرام میں ٹریفک حادثہ، دوموٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکراگئے ، ایک جاں بحق دوشدید زخمی ہوگئے ، پولیس رپورٹ کے مطابق رشتہ گٹہ دنگرام میں دوموٹرسائیکل ٹکرانے سے ایک موٹرسائیکل پر سوار ایک بھائی دسویں جماعت کا طالب علم مراد علی ولد اخترعلی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بھائی صدیق اور دوسرے موٹرسائیکل کا سوار حمزہ ولد ابراہیم شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ دونوں زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، فریقین نے ایک دوسرے کو رضائے الٰہی کے لئے معاف کردیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More